Sunday, 8 April 2012

10 big mistakes – دس اہم غلطیاں

دس اہم غلطیاں

گوگل ایڈ سینس بنانے سے پہلے ایک بات آپ ذہن نشین کر لیجیے کہ آپ گوگل کو کبھی بھی دھوکہ نہیں دیسکتی۔ اگر آپ نے یہ بات ذہن نشین کرلی ہے تو مندرجہ ذیل دس چیزوں کے بارے میں اجتناب و احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
۱۔ اپنے ایڈز پر کبھی بھی خود کلک نہ کریں کیونکہ ذیادہ تر اکائونٹ اپنی ویب سائیٹ کے ایڈز پر خود کلک کرنے کی وجہ سے بند ہو تے ہیں۔ اس کو گوگل کی اصطلاح میں Invalid Click کہا جاتا ہی۔
۲۔ اکائونٹ بنانے سے پہلے اس بات کو مد نظر رکھیں کہ کہیں آپ پہلے سے BlackList تو نہیں یعنی کہ آپ Bannedتو نہیں ہیں کیونکہ یہ آپکی مشکلات میں بدتریں اضافے کا سبب بنتا ہے اور آپ کا اکائونٹ دبارہ بند ہو نے کا خدشہ سوفیصد تک بڑھ جاتا ہی۔
۳۔ چاہے آپکے پاس دوسو ویب سائیٹس ہوں، سب کیلیے ایک ہی اکائونٹ کافی ہے اور تمام سائیٹس پہ ایڈز لگانے کی اجازت ہی۔
۴۔ کبھی بھی کائل کرنے والے الفاظ استعمال نہ کریںجس سے لوگ اس پر کلک کرنے پر مجبور ہوں جائیں۔ مثلاٌ
Click here
Useful links
Click and Win
وغیرہ۔
انکی بجائے آپ مندرجہ ذیل دو الفاظ استعمال کیں جو انتہائی موزوں ہیں۔
Advertisement
Sponsored By
۵۔ ایڈسینس پر اپلائی کرنے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکی ویب سائیٹ Languageکو سپورٹ کرتی ہے یا نہیں۔
(گوگل اردو زبان سپورٹ نہیں کرتا)
۶۔ ایڈسینس کے کوڈ کو بذریعہ ای میل کسی دوسرے شخص کو بھیجنے کی کوشش نہیں کریں کیونکہ گوگل کی نظر ہر ویب پیج پر ہی۔
۷۔ ایڈسینس کو پاپ اپ میں بھی نہ لگائیں کیونکہ گوگل اسکی سختی سے ممانعت کرتا ہی۔
۸۔ ایڈ کو ایسے پیج پر مت لگائیں جس پر مواد یعنی کونٹینٹس یا ڈیٹا نہ ہو۔
۹۔ کبھی بھی ایڈ کو نئی ونڈو میں کھلنے والا نہ بنائیں اور نہ ہی ایسے صفحے پر لگائیں جہاں یوزر سے فارم بھروا رہے ہوں۔
۱۰۔ کوئی ایسا ٹول استعمال نہ کریں جو آپ کے ایڈز پہ خود کلک کر رہا ہو

No comments:

Post a Comment