Sunday, 8 April 2012

How to apply for adsense – اپلائی کرنے کا طریقہ کار

اپلائی کرنے کا طریقہ کار

ایڈ سینس کے اکائونٹ کے حصول کیلیے سب سے پہلے آپ کو اس سروس کے لیے اپلائی کرنا ہوگا جس کا طریقہ کار انتہائی سادہ ہی۔ ذیل میں دیئے گئے نکات پر عمل کرتے ہوئے آپ باآسانی اپنا اکائونٹ بنا سکتے ہیں۔
۱۔ سب سے پہلے اپنے انٹرنیٹ برائوزر کو اوپن کیجئے اور یہ URL لکھ کر انٹر کریں۔

http://www.google.com/adsense

۲۔ آپ کے سامنے ایک پیج کھل جائے گا جہاں سے آپ نے اپنا اکائونٹ بنانا ہی۔ دائیں جانب ایک نیلے رنگ کا بٹن دکھائی دے گا جس پہ لکھا ہوگا SignUp Now اس بٹن پہ کلک کریں۔
۳۔ اس کے بعد آپکے پاس Application فارم کھل جائے گا جس میں تمام تر چیزیں دی گئی ہوں گی جو کہ ایڈسینس اکائونٹ کیلیئے ضروری ہیں۔ ان تمام معلومات کو جو پوچھی گئی ہیں، درج کرنا ہی۔ آخر میں Agreement کو بھی دیکھ کیجیی۔
۴۔ تمام معلومات درج کرنے کے بعد Submit info پر کلک کریں۔ آپکا فارم جمع ہو جائے گا۔ بقیہ تمام کام گوگل خود کرے گا۔
۵۔ گوگل آپکی ویبسائٹ کو Verify کرے گا۔ اور اگر آپکی ویب سائٹ گوگل کے معیار پوری اتری تو آپکی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں۔ آپکو گوگل کی طرف سے ایک

Google Ads Format 2 – کا فارمیٹ کیسا ہوتا ہی – 2 ؟ ads نوٹ:

نوٹ:
یہ بات ذہن بشین کر لیںکہ اس وقت آپ انتہائی اہم مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ کوشش کریں کہ تمام تر مراحل درست طریقے سے انجام پائیں اور یہاں پر کسی قسم کی غلطی نہ ہو۔ اچھی سیٹنگ اچھی آمدنی کا پیس خیمہ ثابت ہوتی ہی۔
اب جبکہ آپ ایڈز کی قسم Image ad پسند کر چکے ہیں تو اب آپکو ایڈ ز کا سائز پسند کرنا ہوگا۔ گوگل کی رپورٹ کے مطابق 76% آمدنی 336×280 اور 468×60 سائز کے ایڈز سے حاصل ہوتی ہی۔ لیکن اپنی مرضی کے ایڈز بھی لگائے جا سکتے ہیں۔مثلاٌ گوگل مندرجہ ذیل ایڈز فراہم کرتا ہی۔
Horizantal
728×90 Leader Banner
468×60 Bannar
234×60 Half Bannar
Vertical
120×600 Sky Scrapper
160×600 Wide Sky Scrapper
120×240 Vertical Banner
Square
336×280 Large Rectangle
300×250 Medium Rectangle
250×250 Square
200×200 Small Square
180×150 Small rectangle
125×125 Button
ان میں سے فرض کیجیئے ہم 336×280 کا انتخاب کرتے ہیں اور continue پر کلک کرتے ہیں۔
اگلے مرحلے میں آپ نے Adverse Unitکا نام تحریر کرنا ہے اور اس کے بعد Submit and GetCode پر کلک کرنا ہی۔
یہاں آپکو ایک کوڈ نظر آئے گا جو JAVA Script میں ہو گا اس کوڈ کو کاپی کریں اور اپنی ویب سائٹ کے bodyکے ٹیگ میں پیسٹ کر دیں۔
آپکا مطلوبہ ایڈ پانچ یا دس منٹ کے بعد آپکے پیج پر ظاہر ہوگا

10 big mistakes – دس اہم غلطیاں

دس اہم غلطیاں

گوگل ایڈ سینس بنانے سے پہلے ایک بات آپ ذہن نشین کر لیجیے کہ آپ گوگل کو کبھی بھی دھوکہ نہیں دیسکتی۔ اگر آپ نے یہ بات ذہن نشین کرلی ہے تو مندرجہ ذیل دس چیزوں کے بارے میں اجتناب و احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
۱۔ اپنے ایڈز پر کبھی بھی خود کلک نہ کریں کیونکہ ذیادہ تر اکائونٹ اپنی ویب سائیٹ کے ایڈز پر خود کلک کرنے کی وجہ سے بند ہو تے ہیں۔ اس کو گوگل کی اصطلاح میں Invalid Click کہا جاتا ہی۔
۲۔ اکائونٹ بنانے سے پہلے اس بات کو مد نظر رکھیں کہ کہیں آپ پہلے سے BlackList تو نہیں یعنی کہ آپ Bannedتو نہیں ہیں کیونکہ یہ آپکی مشکلات میں بدتریں اضافے کا سبب بنتا ہے اور آپ کا اکائونٹ دبارہ بند ہو نے کا خدشہ سوفیصد تک بڑھ جاتا ہی۔
۳۔ چاہے آپکے پاس دوسو ویب سائیٹس ہوں، سب کیلیے ایک ہی اکائونٹ کافی ہے اور تمام سائیٹس پہ ایڈز لگانے کی اجازت ہی۔
۴۔ کبھی بھی کائل کرنے والے الفاظ استعمال نہ کریںجس سے لوگ اس پر کلک کرنے پر مجبور ہوں جائیں۔ مثلاٌ
Click here
Useful links
Click and Win
وغیرہ۔
انکی بجائے آپ مندرجہ ذیل دو الفاظ استعمال کیں جو انتہائی موزوں ہیں۔
Advertisement
Sponsored By
۵۔ ایڈسینس پر اپلائی کرنے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکی ویب سائیٹ Languageکو سپورٹ کرتی ہے یا نہیں۔
(گوگل اردو زبان سپورٹ نہیں کرتا)
۶۔ ایڈسینس کے کوڈ کو بذریعہ ای میل کسی دوسرے شخص کو بھیجنے کی کوشش نہیں کریں کیونکہ گوگل کی نظر ہر ویب پیج پر ہی۔
۷۔ ایڈسینس کو پاپ اپ میں بھی نہ لگائیں کیونکہ گوگل اسکی سختی سے ممانعت کرتا ہی۔
۸۔ ایڈ کو ایسے پیج پر مت لگائیں جس پر مواد یعنی کونٹینٹس یا ڈیٹا نہ ہو۔
۹۔ کبھی بھی ایڈ کو نئی ونڈو میں کھلنے والا نہ بنائیں اور نہ ہی ایسے صفحے پر لگائیں جہاں یوزر سے فارم بھروا رہے ہوں۔
۱۰۔ کوئی ایسا ٹول استعمال نہ کریں جو آپ کے ایڈز پہ خود کلک کر رہا ہو

Increase your earning – گوگل ایڈسینس کے ذریعے آمدنی بڑھائی

گوگل ایڈسینس کے ذریعے آمدنی بڑھائیں

ہر نوجوان یہ چاہتا ہے کہ وہ بغیر محنت کئے آسمان کی بلندیوں تک پہنچے اور جلد از جلد امیر ہو جائی۔ آپ ذرا ایک منٹ کیلیئے سوچیں کہ کیا پلک جھبکتے ایسا ہو سکتا ہی؟ نہیں!!
ہر ایڈ سینس استعمال کرنے والے شخص کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اسکی آمدنی میں اضافہ ہو مگر ایڈسینس ایک ایسی چیز ہے جو آرام سے چلائی جائے تو بہتر ہی۔ اور اگر اسکو تیز چلانے کی کوشس کریں گے تو یہ آپ کو برباد کردے گی۔ بہرحال ابھی ہم آپ کو کچھ ایسی نہایت کامیاب ٹپ بتاتے ہیں جن سے آپ آمدنی بڑھا سکتے ہیں۔
۱۔ آپ اپنی ویب سائیٹ کی ٹریفک کو بڑھائیں۔ کیونکہ ٹریفک ایڈسینس کی آمدنی بڑھانے کا سب سے مئوثر قانونی طریقہ ہی۔جتنی ذیادہ ٹریفک اتنے ہی ذیادہ کلکس اور ساتھ ساتھ پیج امپریشن بھی بڑھے گا۔
۲۔ گوگل کے سابقہ اعداد کے مطابق 728×90, 250×250, 300×280 کے ایڈز سب سے ذیادہ CTR دیتے ہیں۔ تصویری ایڈز میں 728×90 کامیاب ترین ہی۔
۳۔ ایڈز کو کسی موزوں تریں جگہ پر نصب کریں تاکہ یوزرز کو آپکے ایڈز پر کلک کرنے کیلیئے سکرول نہ کرنا پڑی۔
۴۔ کوشش کریں کہ اپنی ویب سائٹ میں ایسا مواد رکھیں جس سے نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے لوگ مستفید ہو سکیں۔ اور آپ کے ایڈز پر بیرونی ممالک سے بھی کلک ہو سکیں۔
۵۔ اپنی ویب سائٹ کو بغیر تشہیر کے آپ کبھی بھی کا میاب نہیں بنا سکتے اس کے لیے آپ ذیادہ سے ذیادہ فورمز میں رجسٹر ہوں اور اپنی ویب سائیٹ سگنیچر کے ذریعے مشہور کریں۔
۶۔ اپنی ویب سائیٹ میں گوگل کا سرچ باکس زرور شامل کریں۔کیونکہ اگر یوزر کو کوئی بات سمجھ نہیں آئے گی تو وہ سرچ کرے گا اور اس سے بھی آپ کی مدنی بڑھتی ہی۔
۷۔ اپنی ویب سائیٹ کے ڈیزائن کو منظم رکھیںتاکہ ہر کوئی اس سے استفادہ حاصل کر سکی۔
۸۔ اپنی ویب سائیٹ میں عمدہ کونٹینٹس رکھیں اور غلط یا فضول قسم کی معلومات سے گریز کریں۔
۹۔ اپنی ویب سائیٹ کو ہر پانچ دن بعد ضرور اپڈیٹ کریں۔ اگر نہیں کریں گے تو رینک کم ہونے کا امکان ہی۔
۱۰۔ اپنی ویب سائیٹ میں سے بروکن لنکس کا خاتمہ کریں یا انہیں صحیح کریںکیونکہ یہ ایک برا امپریشن پیس کرتے ہیں۔
۱۱۔ اپنی ویب سائیٹ کا انداز اور ڈیزائن خوبصورت رکھیں اور زیان کے معیار کا بھی خیال رکھیں۔
۱۲۔ ایک پیج پر تین سے ذیادہ ایڈز نہ لگائیں کیونکہ اس سے لوگ سمجھیںگے کہ یہ صرف ایڈز پر کلک کروانا چاہتا ہی۔ اور آپ کے یوزرز میں کمی واقع ہوسکتی ہی۔
۱۳۔ اپنے ایڈز کے رنگوں کا خاص خیال رکھیں اور کوشش کریں کہ وہ آپکی ویب سائیٹ سے میچ کریں اور لوگ یہ فرق نہ ڈھونڈ سکیںکہ یہ ایڈ ہے یا کوئی لنک۔

Increase your Page Rank – رینک اور ٹریفک بڑھانے کے طریقی

رینک اور ٹریفک بڑھانے کے طریقی

گوگل ایڈز سینس کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کیسے اپنی ویب کی ٹریفک اور رینک بڑھائیں کہ آپکی آمدنی بڑھنے لگی۔ کیونکہ جتنے ذیادہ آپ کے وزیٹر ہوں گے اتنے ذیادہ پیج امپریشن ہوگا اور پھر کلکس بھی بڑھ جائیں گی۔ مندرجہ ذیل وہ چیزیں ہیں جو آپکی سائیٹ کی ٹریفک بڑھاسکتی ہیں۔
سرچ انجن:
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سرچ انجن کو اپنی معلومات کو تلاش کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں مثلا ایک شخص کو موضوع پتا ہے مگر ویب سائیٹ نہیں پتا تو وہ سرچ انجن پر وہ والا موضوع سرچ کرے گا تو آپکو اپنی ویب سائیٹ ان سرچ انجن میں سبمٹ کرنی ہی۔
Google
MSN
Yahoo
بلاگ ڈائریکٹری
آپکی اپنی ایک بلاگ بنائیں اور اس میں کوئی بھی انفارمیشن دیں۔ اس بلاگ میں اپنی ویب سائیٹ کا لنک دیں اور بلاگ کو بلاگ ڈائریکٹری میں سبمٹ کریں۔
فورمز
جناب کافی لوگ تو فورم سے واقف ہوں گے یہ بھی ٹریفک بڑھانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے ان فورمز میں آپکی ویب کو متعارف کروائیے اس سے بہت نفع ہوگا۔
بیک لنکس
جب آپ کسی سائیٹ کا لنک اپنی سائیٹ پہ لگاتے ہیں اور وہ آپکی سائیٹ کا لنک اپنی سائیٹ پہ لگاتا ہے تو یہ بیک لنک بن جاتا ہے ان لنکس کو ریسیپروکل کہتے ہیں بیک لنکس سے بھی بہت ذیادہ ٹریفک بڑھتی ہی۔ اور پیج رینک بھی بڑھتا ہے

What is google adsense ?

Google Adsense is a great and easy way to make money from your site if it is done right. Adsense will allow any person with a blog or an informative site to earn money, simply by placing a little code on their site pages. Rather than trying to figure out exactly what ads to put on more